بنجارہ ہلز میں Berbeque نیشن ریسٹورنٹ کا آغاز

حیدرآباد 24 اگسٹ (سیاست نیوز) Berbeque نیشن ریسٹورنٹ کا بنجارہ ہلز حیدرآباد پر افتتاح عمل میں آیا۔ پریہ درشنی چٹر مس انڈیا یونیورس 2016 نے نئے آؤٹ لیٹ کا افتتاح انجام دیا۔ یہاں بطخ کے گوشت کے ذائقہ دار پکوان گاہکوں کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ یہاں شورما کونٹر بھی ہوگا۔ رومالی روٹی، مشروم پنیرتکا، چکن تکا اور سلاد دستیاب رہے گا۔ بریانی کونٹر پر وجیٹیرین، چکن، مٹن بریانی، تین قسم کے سالن تیار ملیں گے۔ دال کونٹر پر تین قسم کی دال دستیاب رہے گی۔ اس کے علاوہ جلیبی، مال پاؤ، ربڑی، رس ملائی، رس ملائی جوس، سوپ تیار ملے گا۔ سمیر بھاسن سی ای او باربیق نیشن نے گاہکوں سے خواہش کی کہ وہ باربیق ریسٹورنٹ پر ذائقہ دار پکوانوں کا تجربہ حاصل کریں جبکہ ریسٹورنٹ گاہکوں کی پسند پر پوری اترے گی۔ اس موقع پر رتم مکرجی ریجنل منیجر آپریشنس ساؤتھ بربیق نیشن نے بھی خطاب کیا۔
سائیکل شوروم ’’بائیک اسٹوڈیو‘‘ کا آغاز
حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد میں عصری سیکل شوروم ’’بائیک اسٹوڈیو‘‘ کا آغاز عمل میں آیا۔ یہ شوروم روبرو ایچ ڈی ایف سی بینک روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز پر واقع ہے۔ اس شوروم کا کارپوریٹر مسز وجئے لکشمی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ شوروم مالک جی راکش چودھری نے کہاکہ اس شوروم کے آغاز کا مقصد تمام عمر کے لوگوں کے درمیان سائیکلوں کے شوق کو فروغ دینا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس شوروم میں تمام اقسام کی سائیکلیں بشمول ریس سائیکلس، عام چلانے وائی سائیکل، اینگری برڈس سیکلس بچوں کے لئے دستیاب رہیں گی۔ نتین گھائی منیجر نے حیدرآباد سائیکل کے لئے ایک معیاری سائیکلوں کی کمی پائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ جئے پور لدھیانہ، چندی گڑھ میں سائیکلوں کے شوروم کے بعد حیدرآباد میں چوتھے شوروم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ہی چھت تلے تمام سائیکلوں کے ساتھ سائیکلوں کے پارٹس، اکسسریز خدمات دستیاب رہیں گی۔