حیدرآباد ۔ 28 فروری (پریس نوٹ) ریٹیل اسٹورس اور سرویس سنٹرس کے میدان میں شہرت یافتہ اپٹرونیکس نے حیدرآباد میں عالمی معیار کا سب سے بڑا سنٹر قائم کیا ہے جس کا افتتاح ستیندر سنگھ بانی و ایم ڈی اپٹرونیکس اور مسز میگھناسنگھ سی ای او نے کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس سنٹر میں سنٹر پرسنلس کے ساتھ اڈوانسڈ ٹیکنالوجی سے آراستہ تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ یہ سنٹر اپیل پراڈکٹس کا ہے۔ نو قائم کردہ ایپل سرویسنگ سنٹر بنجارہ ہلز کے پاش علاقہ میں قائم کیا گیا ہے جہاں ایپل صارفین کے پراڈکٹس کو بروقت درستگی اور رہنمائی کی جائے گی۔ اس موقع پر میگھنا نے بتایا کہ حیدرآباد کا شوروم ہندوستان کا سب سے بڑا سنٹر ہے۔