حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آئے سرقہ کی سنگین واردات میں سارقین نے فلیٹ سے 30 لاکھ مالیتی طلائی زیورات و دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ جناردھن ریڈی ساکن روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ دوسرے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے باہر گیا ہوا تھا کہ سارقین نے اس کی فلیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ اندر داخل ہوئے اور وہاں پر موجود طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ جناردھن ریڈی نے اپنے فلیٹ واپس پہونچنے پر قیمتی اشیاء غائب ہوجانے پر بنجارہ ہلز پولیس سے شکایت کی اور پولیس ٹیم فارنسک ماہرین کی کلوز ٹیم کے ہمراہ وہاں پہونچ گئی اور موقعہ واردات سے انگلیوں کے نشانات کے نمونے حاصل کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔