حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ وویک جو بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن پردیپ کمار کا بیٹا تھا ۔ وویک ایک اسٹار ہوٹل میں شیف کی خدمات پر تھا جس کا آبائی مقام ریاست کیرلا بتایا گیا ہے اس نے کل شام ایک اسٹور ڈپو کے احاطہ میں درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔