حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے علاقہ بنجارہ ہلز میں چلائے جارہے قحبہ گری کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ شراونی کماری ساکن یوسف گوڑہ کرشنا نگر 6 سال قبل حیدرآباد منتقل ہوئی تھی اور آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے اس نے قحبہ گری کے کاروبار میں ملوث ہوگئی ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ تین ماہ قبل کرشنا نگر یوسف گوڑہ میں شراونی کماری نے 11 ہزار روپئے میں کرایہ کا مکان حاصل کیا اور مختلف مقامات سے لڑکیوں کو لاکر یہ کاروبار چلارہی تھی ۔ شراونی کماری مغربی گوداوری سے بھی بعض لڑکیوں کو اس کاروبار میں ڈھکیل دیا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر یوسف گوڑہ میں دھاوا کرتے ہوئے تین افر اد بشمول دو گاہکوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔