بنجارہ ہلز میں رئیل اسٹیٹ تاجر کی خودکشی

حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ مرلی جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ بزنس مین تھا ۔ ورنگل کا متوطن تھا ۔ آج صبح اس نے تقریباً ساڑھے چار بجے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق اس رئیل اسٹیٹ تاجر کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے میں پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ تاہم کاروبار میں نقصان کو خودکشی کی وجہ تصور کیا جارہا ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔