بنجارہ ہلز میں ایک خاتون کی لوگ لگنے سے موت

حیدرآباد ۔ 3اپریل ( سیاست نیوز) شہر میں بڑھتی ہوئی شدت کی گرمی کے دوران بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون لُو لگنے سے فوت ہوگئی ۔ پولیس بنجارہ ہلز کے مطابق 45سالہ اسمعیل بی جو سید نگر علاقہ کی ساکن تھی ‘ اس خاتون کو پولیس نے روڈ نمبر 5سے بیہوشی کے عالم میں ملی اور دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اسمعیل بی فوت ہوگئیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ خاتون شدید گرمی سے لُو کا شکار ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔