حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک آئی ٹی ٹیکنیشن کے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ناگراجو بنجارہ ہلز کے علاقہ میں قتل کردیا گیا۔ اس کی نعش آج صبح ایک اپارٹمنٹ کے سیلر میں پائی گئی۔ جس کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے۔ قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کی بیوی نویا نے ناگراجو کے ساتھی کو بتایا تھا کہ وہ اس کے آفس پہنچے چونکہ ناگراجو رات سے گھر نہیں آیا۔ جب مقتول کا ساتھی گوتم آفس پہنچا تو وہ حیران رہ گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ناگراجو کا تعلق وجئے واڑہ سے بتایا گیا ہے جو بحیثیت آئی ٹی ٹیکنیشن منیجر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اپارٹمنٹ کی 5 ویں منزل پر ناگراجو کا آفس ہے اور اس کی نعش گراؤنڈ فلور پر پائی گئی جبکہ 4 منزلوں کے سی سی ٹی وی کیمرے بند پائے گئے۔ تاہم پولیس کو گراؤنڈ فلور کے سی سی ٹی وی کیمروں سے اہم سراغ دستیاب ہوا ہے۔ پولیس قتل کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے۔