بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز کے حقہ سنٹرس پر دھاوے مقدمات درج کم عمر طلبہ گرفتار و رہا

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) ڈپٹی کمشنر ویسٹ زون کی اسپیشل پارٹی نے آج بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز علاقوں میں واقع 25 حقہ سنٹرس پر دھاوا کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے آج شام اچانک دھاوؤں میں 8 حقہ سنٹرس پر مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ وہاں کم عمر طلباء کو حقہ سنٹرس میں حقہ نوشی کی اجازت دی تھی ۔ انسپکٹر ویسٹ زون پارٹی مسٹر خلیل باشاہ نے بتایا کہ 8 حقہ سنٹرس سے 3 کم عمر طلباء کو حراست میں لیا گیا اور ان کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے کونسلنگ کے بعد رہا کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جوبلی اور بنجارہ ہلز میں واقع حقہ سنٹرس اویسٹر ، تیسٹاروز ، اربن گرل ، ووکا ، لاکیفے ، ان مائنڈ ، لیژر ، اور دیگر سنٹرس شامل ہیں ۔