بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

نظام آباد:20؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے III ٹائون کے علاقہ میں واقع حجام کالونی میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع ڈائیل 100 کو دیتے ہی پولیس میں ہلچل پیدا ہوگئی اور پولیس اس بارے میں دریافت کرتے ہوئے III ٹائون کے علاقہ میں حجام کالونی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ نامعلوم شخص نے فون نمبر 7893095026 سے ڈائیل 100 کو فون پر اطلاع دی کہ IIIٹائون کے علاقہ میں واقع حجام کالونی میں بم رکھا گیا ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ۔ ڈائیل 100پر ملی اطلاع پر متعلقہ عہدیدار نے IIIٹائون کے سب انسپکٹر سری ہری کو اطلاع دینے پر انہوں نے فوری حرکت میں آگئے اور ایک گھنٹہ تک اس علاقہ میں چھان بین کی۔ سروے میں مصروف افراد اس علاقہ میں پولیس کی حرکت پر خوف زدہ ہوگئے اور دو گھنٹے تک پولیس بم کے بارے میں چھان بین کی لیکن کوئی بھی بم دستیاب نہ ہونے پر چین کی سانس لی اور فون نمبر کے بارے میں دریافت کرنے پر تحقیقات پر چلا کے آرمور کے ویلپور کے گنگارام نامی ضعیف کا فون ہے اور 10 روز قبل گم ہوگیا تھا جس شخص کو فون ملا تھا اس نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دیتے ہوئے پولیس کو پریشان کیا۔

سرکل انسپکٹر بھکنور کا تبادلہ
کاماریڈی: 20؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر بھکنور سردار سنگھ کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ سریدھر کمار کو سرکل انسپکٹر بھکنور کی حیثیت سے تقرر کیا گیااور سردار سنگھ کو رینج آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ سریدھر کمار قبل از نظام آباد ٹرافک انسپکٹر کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی اور انتخابات کے موقع پر ان کا حیدرآباد تبادلہ کیا گیا تھا۔ انہیں رینج آئی جی سرکل انسپکٹر بھکنور کو مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیا۔