اڈیلیڈ۔7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جسپریت بمرا جب ہندوستان میں بولنگ کرتے ہیں ، تب بھی ان کی بولنگ کی رفتار 142-143 کلو میٹر فی گھنٹہ کے آس پاس رہتی ہے ، لیکن آسٹریلیا آتے ہی ان کی رفتار مزید بڑھ گئی ہے۔ اڈیلیڈ ٹسٹ میں انہوں نے ویسے تو اوسطاً 142 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار میں بولنگ کی ، لیکن اس دوران انہوں نے کئی مرتبہ 145 سے بھی زیادہ کی رفتار میں گیندیں ڈالیں۔ اس دوران انہوں نے ایک گیند تو 153.25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈال دی جو کہ اس میچ کی سب سے تیز گیند ہے۔ اتنی تیز گیند تو کوئی آسٹریلیائی بولر بھی نہیں پھینکا۔