نئی دہلی۔4جولائی(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی نوجوان فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے 84 سالہ داد ا سنتوک سنگھ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہ اترکھنڈ ڈسٹرکٹ میں علاقہ اودھم سنگھ نگر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور دال دلیہ کیلئے رکشہ چلا تے ہیں۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2001 میں جسپریت بمراہ کے والد جسبیر سنگھ کو کھو دیا۔ مالی تنگی کے باعث وہ اپنے بیٹے کے خاندان کی کفالت نہ کر سکے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مرنے سے قبل اپنے پوتے جسپریت بمراہ اور پوتی جوہیکا سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔