بمراہ ونڈے سیریزسے بھی باہر

نئی دہلی۔6 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ دورے پر زخمی ہونے کی وجہ سے ٹوئنٹی 20 سریز سے باہر ہوئے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سریز سے بھی باہرہوگئے ہیں جن کی جگہ اب شاردل ٹھاکرکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔بی سی سی آئی کے بموجب سلیکٹروں نے ٹھاکر کو12 جولائی کو شروع ہونے تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے ہندستان کی16 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔بورڈ نے کہا کہ بمراہ کی چار جولائی کو لیڈز میں سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ان کی سرجری کافی کامیاب رہی ہے اور وہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی رہنمائی کے تحت صحت یابی کے دور سے گزریں گے ۔یادرہے کہ حالیہ عرصہ میں بمراہ ٹیم کے اہم بولر بنے ہیں۔