بلے بازی میں ویراٹ کوہلی تمام ریکارڈز توڑ ڈالیں گے سوائے ڈان براڈمین کے : اِسٹیو وا

نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی اسٹیو وا نے آج اپنا خیال ظاہر کیا کہ ویراٹ کوہلی بلے بازی میں تمام ریکارڈ توڑ دیں گے، سوائے ڈان براڈمین کے اوسط ریکارڈ کے جو 99.99 تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویراٹ کے ہاں کھیلنے کی نہ صرف جستجو ہے بلکہ خواہش اور پرزور اعتماد اور کھیل سے محبت بھی ہے اور ان کو پورا کرنے کیلئے وہ پوری طرح فٹ بھی ہیں۔ اسٹیو وا کرکٹ آسٹریلیا اے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ براڈمین اپنے آخری میچ تک نہایت بھی کامل طریقہ سے اپنے اوسط کو برقرار رکھا لیکن اپنے آخری بین الاقوامی میچ میں وہ انگلینڈ کے خلاف بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود آسٹریلیا نے 149 رنز سے یہ میچ جیت لیا تھا اور پھر ان کا کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہوا۔ 29 سالہ کوہلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا کیریئر تو ابھی شروع ہوا ہے اور دوسرے بلے بازوں کے مقابلہ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ جنوری 2016ء سے اب تک انہوں نے 7,824 رنز بنائے جو دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئے اور دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جو روٹ آتے ہیں جنہوں نے 6,371 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ 100 سے زیادہ رنز بنانے میں بھی وہ آگے رہے ہیں۔ ان کے 38 ایک روزہ میچس میں وہ پچھلے دو سال میں 28 سنچری بنائے جبکہ آسٹریلیا کے امتناعی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور کوہلی کے نائب روہت شرما نے جنوری سے 2016ء تک 16 مرتبہ سنچری بنا پائے۔ کوہلی کا گزشتہ دو سالہ اوسط 72.23 تھا جبکہ امتناعی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا اوسط 53:41 تھا۔ اس کے علاوہ کوہلی نے اپنے پانچویں ایک روزہ میچس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔