بلیک بیری ،پاکستان میں اپنی خدمات سے دستبردار

اسلام آباد۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بلیک بیری نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کی خدمات پر پابندیوں سے وہ اپنی خدمات پاکستان کیلئے جاری نہیں رکھ سکے گا۔ حکومت پاکستان ،کینیڈین اسمارٹ فون میکر سے یوزرس ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کررہی ہے۔ دریں اثناء چیف آپریٹنگ آفیسر مارٹی بیرڈ نے بلیک بیری کی ویب سائیٹ پر آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج سے فوری اثر کیساتھ بلیک بیری اپنی خدمات سے دستبرداری ہورہی ہے۔