حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں دکانات میں بلٹ شاپس چلانے پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب ڈی سدولو اور پی سرینواس رالہ گوڑہ اور ڈوڈی میں بلٹ شاپس چلارہے تھے، انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جملہ 50 شراب کی بوتلیں ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر سدھاکر کی نگرانی میں سب انسپکٹر سریکانتا گوڑ نے کارروائی کی۔