بلوچستان میں چھ شورش پسند ہلاک

بیجنگ ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک آپریشن کے دوران چھ شورش پسندوں کو ہلاک کردیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ فرنیٹرکارپس کے ایک بیان کے مطابق تمام مہلوکین کا تعلق ایک ممنوعہ تنظیم سے تھا۔ کلات ڈسٹرکٹ کے جوہان علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں چھ شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس نے ان کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ایک سال قبل شورش پسندوں نے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کا اغواء بھی کیا تھا، دونوں ماں بیٹی بھی اسی مقام سے برآمدکئے گئے۔