بلوچستان میں دو دھماکے، آٹھ افراد زخمی

کراچی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہوئے دو سلسلہ وار دھماکوں میں 8 افراد بشمول تین سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پہلے دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوئے جو ایک آئی ای ڈی کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کی وجہ سے ہوا جسے ایک زیرتعمیر عمارت کے اندر رکھا گیا تھا۔ پاکستان۔ افغانستان کی سرحد پر واقع چمن کے مال روڈ پر یہ عمارت ایک بھیڑبھاڑ والی مارکٹ کے قریب تعمیر کی جارہی ہے۔ دوسرا دھماکہ کچھ ہی دیر بعد ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہوا جو اسی علاقہ میں واقع ہے۔ اس دھماکہ میں 6 افراد زخمی ہوئے جس میں تین سیکوریٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ گزرے ہوئے سال 2017ء میں بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ مختلف ممنوعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علحدگی پسندوں نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں دھماکے کئے۔