بلند عمارت سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز)شاہ عنایت گنج کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرجانے کے سبب فوت ہوگیا۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 41 سالہ سباوت کرشنا نائیک جو پیشہ سے میستری تھا۔ ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ نائیک ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ عمارت کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر نیچے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ عنایت گنج پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔