بلند عمارت سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی 5 ویں منزل سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ دستگیر جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بوئن پلی ضلع محبوب نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ راجندر نگر پولیس حدود میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ دستگیر 5 ویں منزل پر تھا کہ وہ مشتبہ طور پر عمارت کے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔