بلند عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ کرشنا ریڈی جو لکشما ریڈی نگر کالونی اپل کا ساکن تھا ۔ 15 مارچ کے دن اپنے مکان کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ملک پیٹ اور گھٹکیسر میں دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ اور گھٹکیسر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک بے روزگار نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ پرکاش جو آسمان گڑھ علاقہ کے ساکن وینکٹیشور راؤ کا بیٹا تھا ۔ بے روزگار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے لی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق ایک 18 سالہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم سائی کرن نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ جو کریم نگر کے ساکن راجیشم کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔