بلند عمارت سے گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شیرخوار لڑکا عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 ماہ کا کمسن رشی کیش جو نارسنگی علاقہ کے ساکن مکیش کا بیٹا تھا ۔ آج عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ تاہم لڑکے کے والد مکیش نے پولیس سے درخواست کی وہ مقدمہ دائر نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ پولیس نارسنگی نے کمسن لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ دائر نہیں کیا اور نعش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثہ کے حوالے کردیا ۔ ذرائع کے مطابق 16 ماہ کا رشی کیش اپنے مکان پر جو پینٹ ہاوز میں تھا بالائی حصہ کے کنارہ کھیل رہا تھا کہ قریب میں واقع اسکول کی عمارت سے اسکولی بچوں نے اس کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اس دوران یہ لڑکا عمارت کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران نیلوفر ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔