حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ 28 سالہ قیوم خان جو مائیلادیوپلی علاقہ کے ساکن محی الدین کا بیٹا تھا ۔ ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ قیوم خان پیشہ سے سینٹرنگ کا میستری تھا ۔ جو نارائن گوڑہ کے علاقہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کام میں مصروف تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ اس عمارت کے مالک و ذمہ داروں کی جانب سے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔