حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں دوسری منزل سے گرکر ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 سالہ سلیم الدین جو ریٹائرڈ خانگی ملازم تھے ۔ سلیم نگر ملک پیٹ میں رہتے تھے ۔ معین باغ علاقہ میں مکان کی تعمیر چل رہی تھی ۔ سلیم الدین ایک مکان سے دوسرے مکان پر پہونچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دوسری منزل کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔