بلند عمارت سے گرنے پر بی ٹیک طالب علم کی موت

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک بی ٹیک طالب علم عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ گوردھن ریڈی جو بی ٹیک کا طالب علم تھا ۔ ضلع گنٹور کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے پاسپورٹ کے سلسلہ میں حیدرآباد کوکٹ پلی رشتہ داروں کے یہاں آیا ہوا تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق ریڈی 23 جنوری کے دن کوکٹ پلی آیا تھا ۔ کل شام اپنے رشتہ داروں کے مکان سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریڈی بالکونی میں ٹھہرا ہوا تھا اور اس نے کھڑکی کے قریب برقی تار پر بیٹھے ہوئے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران وہ برقی شاک کی زد میں آکر نیچے گر گیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔