بلند عمارت سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز)نارسنگی کے علاقہ حیدر شاہ کوٹ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ستیہ نارائن جو پیشہ سے مزدور تھا راجہ پور ضلع رنگا ریڈی میں رہتا تھا وہ حیدر شاہ کوٹ کے علاقہ میں ایک دو منزلہ عمارت پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔