حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) عمارت کی بلندی سے گرکر ایک شحص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیخ نصیرالدین جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہاں خواجہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا وہ علاقہ میں زیر تعمیر ایک عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے کنٹراکٹر اور بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔