حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنگیتا ملہوترا جو روڈ نمبر 10 کے ساکن وی ملہوترا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون ذہنی الجھن کا شکار بتائی گئی ہے ۔ جس نے ماونٹ بنجارہ اپارٹمنٹ کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سنگیتا ملہوترا کا شوہر کاروبار کے سلسلہ میں اکثر دہلی میں رہتا تھا اور خاتون یہاں شہر میں رہتی تھی ۔ گذشتہ چند روز قبل اس خاتون کے والد کی موت ہوگئی تھی اور خاتون اس حادثہ کے بعد سے زیادہ پریشان رہتی تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔