بلندی سے گرکر مزدور ہلاک

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ نریڈمیٹ میں بونال تہوار کی تیاری کے دوران بلندی سے گرکر ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نریڈمیٹ کے مطابق 38 سالہ جانسن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جے جے نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ سکندرآباد علاقہ میں جاری بونال تہوار کیلئے سجاوٹ اور تیاری میں مصروف تھا کہ بلندی سے گر پڑا پولیس کا کہنا ہے کہ جانسن سیڑھی کی مدد سے کام کر رہا تھا کہ سیڑھی ہٹنے سے نیچے گرکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔