بلندی سے گرکر زخمی ہونے والے طالب علم کی موت

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ایک طالب علم فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ ارون کمار جو پیشہ سے طالب علم بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ طالب علم عمارت کی چھت پر مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔