حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ ناگیشور راؤ جو پیشہ سے میستری تھا ۔ جیڈی میٹلہ کے علاقہ اپورو کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ناگیشور راؤ کل ایک عمارت کی چوتھی منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔
سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) بوئن پلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ جگن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نیو بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ سڑک عبور کرنے کے دوران خانگی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔