بلندی سے گرکر دو افراد ہلاک

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ اور عابڈس پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ سرینواس راؤ جو پیشہ سے میستری تھا ۔ شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ عابڈس پولیس کے مطابق 50 سالہ گوپال سنگھ جو وارثی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا تلک روڈ عابڈس پر کام کرتا تھا 16 جون کے دن وہ سیڑھیوں پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔