حیدرآباد /14 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرکر فوت ہوگئے ۔ آصف نگر اور میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص کشور چند جو پیشہ سے میستری تھا ۔ گڈی ملکاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو کل ایودھیا نگر میں کام کر رہا تھا کہ بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ موہن کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص ویلڈنگ کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ یہ شخص بلندی سے گرکر ہلاک ہو