بلندی سے گرکر خاتون فوت

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 35 سالہ ویدیا جو نظام پیٹ علاقہ کے ساکن شنکر چاری کی بیوی تھی کل یہ خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گر گئی اور بلندی سے گرنے کے سبب برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کے پی ایچ بی مصروف تحقیقات ہے ۔