بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت
حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) میر پیٹ کے علاقہ میں ایک ڈھائی سالہ لڑکا بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈھائی سالہ نرنیت ریڈی جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن چندر شیکھر ریڈی کا بیٹا تھا‘ کل شام مکان کی دوسری منزل پر واقع بالکونی میںکھیل رہاتھا کہ اچانک مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر وہ شدید زخمی ہوگیا جس کی علاج کے دوران ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔