حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک 5 سالہ کمسن لڑکا بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ کاماٹی پورہ پولیس کے مطابق 5 سالہ نشانت شرما جو حسینی علم علاقہ کے ساکن نارائنا کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا کل مکان کی تعمیری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ کاماٹی پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔