بلندی سے گرنے پر زخمی چوکیدار کی موت

حیدرآباد /23نومبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک چوکیدار عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 58 سالہ چٹانا جو چوکیدار شاستری نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص مشیرآباد کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کرتا تھا ۔ جو مشتبہ طور پر 20 نومبر کو دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔