بلندی سے گرنے پر دو افراد ہلاک

حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز) جواہر نگر اور لالہ گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگئے ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ شریف جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ ایلاریڈی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے اس شخص کا آبائی مقام وجئے نگرم بتایا گیاہے۔ کل وہ ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر نیچے گر نے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 32 سالہ بابو راو جو پیشہ سے چوکیدار تھا وجیہ پوری کالونی میں رہتا تھا کل واٹر ٹینک کی صفائی کے دوران وہ مشتبہ طور پر سیڑھی سے گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔