حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں چندا نگر اور میرپیٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول خاتون کی بلندی سے گرنے کے سبب موت ہوگئی ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ راملو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ننداونم میرپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ایک عمارت کی دوسری منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے ڈرین کے گڈھے میں گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چندانگر پولیس کے مطابق 60 سالہ خاتون انڈاماں جو گوپی نگر چندا نگر علاقہ کے ساکن ملایا کی بیوی تھی ۔ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔