حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ جو چوکیدار بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ چندریا جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ ایک زیر تعمیر عمارت کی چوکیداری کرتا تھا ۔ 8 اگست کے دن وہ تیسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس کوکٹ پلی مصروف تحقیقات ہے ۔