بلندی سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) میرچوک کے علاقہ میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ نریش داس جو میر عالم منڈی کے ساکن مکھن داس کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ بہار کا متوطن تھا جو کل رات شراب نوشی کے بعد مکان کی دوسری منزل کے چھت پر سو رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔