بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ ارشد انصاری جو سنگارینی کالونی کے ساکن ابراہیم انصاری کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی بیوی اور خسر کے ساتھ رہتا تھا ۔ ارشد شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ یہ بات پولیس سعیدآباد نے بتائی ۔ ارشد گذشتہ کئی دنوں سے کام پر نہیں جارہا تھا اور نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اکثر وہ مکان کی چھت پر بیٹھا کرتا تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ 20 ستمبر کے دن بلندی سے گرکر زخمی ہوگیا تھا اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس سعیدآباد مصروف تحقیقات ہے ۔