حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 41 سالہ سی ایچ آنند راج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ، کشائی گوڑہ میں رہتا تھا وہ کل رات عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی میں سورہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔