حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جوبلی ہلز کے علاقہ میں بلندی سے گر کر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 70 سالہ مالا کنڈایا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ ایک عمارت جو زیر تعمیر ہے اس میں کام کررہا تھا عمارت کا کام مادھا پور میں جاری تھا ۔ میستری مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔