حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کیسرا میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں بلندی سے گرنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48سالہ میستری سومیا جواہر نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل ایک عمارت کی دوسری منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔