حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز) گچی باولی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ ارجن جو پیشہ سے مزدور تھا کل ایک زیر تعمیر عمارت کی د وسری منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ ارجن مجید بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا جو ریاست مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ پولیس گچی باولی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔