بلندی سے گرنے پر ایک شخص فوت

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز)کشائی گوڑہ کے علاقہ میں مشتبہ طور پر بلندی سے گرنے کے سبب ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ وینکنا جو پیشہ سے مستری تھا۔ چیرلہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔