حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چار کمان میں ایک کمسن لڑکا بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ چار مینار پولیس کے مطابق 2 سالہ سندیپ ملک جو چار کمان علاقہ کے ساکن ادھیر ملک کا بیٹا تھا ۔ کل عمارت کی د وسری منزل پر کھیل رہا تھا کہ کھیل کے دوران بلندی سے نیچے گرا اور شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔