بلندی سے گرنے والے پینٹر کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) چندا نگر کے علاقہ میں ایک پینٹر بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ منظور جو گوپن پلی علاقہ کے ساکن محمد جمیل کا بیٹا پیشہ سے پینٹر تھا۔ وہ ایک بلند اپارٹمنٹ کو رنگ و روغن کرنے کیلئے جھولے پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر جھولے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔