بلندی سے گرنے والے لیبر کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں ایک شخص پینٹ ہاوز کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ کے گویند جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ دمائی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل ایک اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز پر کام کرنے کے دوران مشتبہ طور پر گرکر گویند شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔